Time 25 مارچ ، 2025
پاکستان

نو پارکنگ سےگاڑی اٹھانےکی ویڈیوکیوں بنائی؟ پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہونے پر شہری نے وجہ بتادی

پیکا ایکٹ میڈیا کے ساتھ عام شہریوں کے خلاف بھی سرکاری محکموں کا ہتھیار بن گیا ہے، شہریوں کے خلاف پیکا ایکٹ کے بے دریغ استعمال کےکیسز  سامنے آنے لگے ہیں۔

گزشتہ دنوں راولپنڈی میں خاتون کی گاڑی لفٹر سے اٹھانے کی ٹریفک پولیس کی ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر دکان دار کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ٹریفک پولیس نے ویڈیو کو بدنیتی پر مبنی قرار دیا  دیا تھا۔

متاثرہ دکاندار نے 50 ہزار مچلکوں کے عوض 7 اپریل تک عبوری ضمانت حاصل کرلی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج طارق ایوب نے ملزم دکاندار کی عبوری ضمانت منظور کی۔

متاثرہ دکان دار کے مطابق خاتون اپنی 4 بچیوں کے ہمراہ گاڑی کے ٹائر تبدیل کرانے آئی تھی، خاتون نے دکان کے آگےگاڑی کھڑی کی اور ٹائروں کا معائنہ کررہی تھی، اسی دوران ٹریفک پولیس کا لفٹر آیا  اور اس نے کوئی بات سنے بغیر گاڑی اٹھالی ۔

مذکورہ ویڈیو جیونیوز کو موصول ہوئی ہے جس میں ایک خاتون لفٹر پر بیٹھے پولیس اہلکار کی منت سماجت کرتی نظر آرہی ہے، ویڈیو میں خاتون کو آئی جی اسلام آباد سے اپیل بھی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں :