26 مارچ ، 2025
اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطے میں غزہ کی سنگین انسانی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اور اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید میں ٹیلی فونیک رابطہ ہوا جس دوران مشرق وسطیٰ اور غزہ پر طویل گفتگو کی گئی۔
اس دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اماراتی صدر نے غزہ جنگ بندی اور علاقائی استحکام کو برقرار رکھنے پر گفتگو کی۔
اس موقع پر شیخ محمد بن زاید نے غزہ کی سنگین انسانی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور غزہ میں فوری امداد یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
اماراتی صدر نے کہا کہ دو ریاستی حل ہی امن و استحکام کی ضمانت دے گا۔
اس کے علاوہ دونوں صدور کے درمیان امریکا امارات میں تمام شعبوں میں تعلقات مضبوط بنانے پر بھی بات چیت ہوئی۔