Time 26 مارچ ، 2025
انٹرٹینمنٹ

کرینہ کپور سیف علی خان سے شادی سے قبل کس سیاستدان پر فدا تھیں؟

کرینہ کپور سیف علی خان سے شادی سے قبل کس سیاستدان پر فدا تھیں؟
اداکارہ کرینہ کپور کی زندگی میں ایک ایسا وقت بھی تھا جب وہ معروف سیاست دان کو پسند کرتی تھیں : بھارتی میڈیا/فوٹوفائل 

بالی وڈ بیبو  کرینہ کپور  کے افیئرز  بھارتی میڈیا سے کبھی پوشیدہ نہیں رہ سکے، چاہے  پھر وہ کرینہ کا شاہد کپور سے تعلق ہو یا  نوابزادہ سیف علی خان سے  ؎، یہ سب میڈیا حتیٰ کہ مداحوں سے بھی کبھی پوشیدہ نہیں رہ سکا۔

  لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اداکارہ کرینہ کپور  کی زندگی میں ایک ایسا وقت بھی تھا جب وہ  بھارت کے ایک  معروف سیاست دان کو پسند کرتی تھیں حتیٰ کہ ان سے ڈیٹ کی خواہشمند بھی تھیں۔

حال ہی میں بھارتی میڈیا پر شائع ہوئی رپورٹ کے مطابق کرینہ کپور نے سیف علی خان سے شادی قبل  سیمی گریوال کے ایک شو میں شرکت کے دوران اس پسند کا اعتراف بھی کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق’کرینہ کپور  فلم انڈسٹری میں اس وقت نئی تھیں جب انہوں نے مشہور سیاستدان کانگریس رہنما راہول گاندھی سے ملاقات کی خواہش  کا اظہار کیا تھا‘ ۔

دوران شو  کرینہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ ’میں راہول گاندھی سے ملنا چاہوں گی کیونکہ ہم  دونوں بااثر خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیں‘۔

دوران شو جب بیبو سے سوال کیا گیا کہ  اگر دنیا میں انھیں میں کسی کو ڈیٹ کرنے کا موقع ملے  تو وہ کس شخصیت کا  انتخاب کریں گی ؟ جس پر بیبو نے کہا تھا کہ’مجھے نہیں پتہ کہ مجھے یہ کہنا چاہیے یا نہیں کیوں کہ یہ تھوڑا متنازع ہو سکتا ہے لیکن میں راہول گاندھی کو ڈیٹ کرنا چاہوں گی‘۔

دوران گفتگو کرینہ نے اس کی وجہ بتاتے ہوئےکہا تھا کہ ’میں راہول گاندھی کی تصویریں دیکھتی ہوں اور سوچتی ہوں کہ انھیں جاننا کتنا دلچسپ ہوگا، میرا تعلق  ایک فلمی گھرانے سے  ہے جبکہ  وہ ایک سیاسی گھرانے سے  تعلق رکھتے ہیں اس لیے شاید ہماری  گفتگو دلچسپ رہے‘۔

مزید خبریں :