26 مارچ ، 2025
پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ ہانیہ عامر کو بہترین اداکاری پر برطانیہ کی پارلیمنٹ کی جانب سے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو برطانیہ کی پارلیمنٹ کے جوبلی روم میں 'سٹار آف پاکستان' ایوارڈ دیا گیا جسے ایم پی افضل خان اور دیگر معززین نے پیش کیا۔
اس تقریب کا مقصد اداکارہ کو ایک بین الاقوامی فنکار کے طور پر انکی پرفارمنس اور تفریحی صنعت میں شراکت کو تسلیم کرنا اور منانا تھا۔
اس حوالے سے اداکارہ نے پارلیمنٹ سے ایوارڈ لینے کی اپنی ویڈیوز کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کی اسٹوری پر بھی شیئر کیا۔
اس موقع پر ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ 'یہاں آنا ایک اعزاز کی بات ہے، ہمیں پاکستان پر فخر کرتے رہنا چاہیے اور اپنے پلیٹ فارم کو اپنے ملک کو مثبت انداز میں پیش کرنے کے لیے استعمال کرنا چاہیے، ہمیں ایک مضبوط اور متحد کمیونٹی رہنا چاہیے۔'