Time 26 مارچ ، 2025
کاروبار

تجارت کی معطلی کے باوجود بھارت سے درآمدات ایک بار پھر بڑھ گئیں، سال میں چوتھی بار اضافہ

تجارت کی معطلی کے باوجود بھارت سے درآمدات ایک بار پھر بڑھ گئیں، سال میں چوتھی بار اضافہ
پاکستان نےبھارت کےساتھ زندگی بچانےوالی ادویات کی تجارت کرنے کی اجازت دی تھی__فوٹو: فائل

موجودہ حکومت کے ایک سال میں بھارت سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں چوتھی بار اضافہ ہوگیا۔

وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق تجارت معطل ہونے کے باوجود بھارت سے درآمدات ایک بار پھر بڑھ گئیں، فروری 2025 میں بھارت سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 28 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق فروری 2025 میں بھارت سے درآمدات کا حجم 2 کروڑ 68 لاکھ ڈالرز رہا،گزشتہ سال اسی مدت میں بھارت سے درآمدات 2 کروڑ  8 لاکھ ڈالرز تھیں، رواں مالی سال اگست اور ستمبر میں بھارت سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں اضافہ ہوا تھا۔

حکام کے مطابق پاکستان نے اگست 2019 میں بھارت کے ساتھ تجارت معطل کردی تھی، بعدازاں پاکستان نے بھارت کے ساتھ تجارت میں نرمی کی تھی۔

حکومتی ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ زندگی بچانے والی ادویات کی تجارت کرنے کی اجازت دی تھی۔

مزید خبریں :