Time 26 مارچ ، 2025
پاکستان

سی پی این ای کا صحافی فرحان ملک اور وحید مرادکی گرفتاری پرتشویش کا اظہار

سی پی این ای کا صحافی فرحان ملک اور  وحید مرادکی گرفتاری پرتشویش کا اظہار
فوٹو: فائل

کونسل آف پاکستان نیوز پیپرایڈیٹرز (سی پی این ای)  نے صحافی فرحان ملک اور وحید مراد کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سی پی این ای نے راولپنڈی میں ٹریفک پولیس کےخلاف ویڈیو وائرل کرنے والے دکاندار کی پیکا ایکٹ کے تحت حراست پر بھی تشویش کا اظہارکیا ہے۔

سی پی این ای کے صدر ارشاد احمد عارف اور  سیکرٹری جنرل اعجاز الحق کی جانب سے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہےکہ پیکا ایکٹ 2025 کی منظوری کے وقت سی پی این ای اور دیگر صحافتی تنظیموں نے خدشات کا اظہار کیا تھا، وہ خدشات اب اپنے برے اثرات کے ساتھ منظر عام پر آرہے ہیں۔

سی پی این ای نے مطالبہ کیا کہ سی پی این ای اور  دیگر صحافتی تنظیموں سے مشاورت کرکے پیکا ایکٹ پر نظر ثانی کی جائے اور اس میں مثبت ترامیم کرکے نافذ کیا جائے۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس(پی ایف یو جے)  نے بھی صحافی وحید مراد کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔

پی ایف یو جےکے صدر افضل بٹ اور سیکرٹری جنرل ارشد انصاری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ وحید مراد کو فوری اور غیر مشروط رہا کیا جائے اور  اغوا کی مکمل تحقیقات کریں۔

پی ایف یو جے نے پیکا ایکٹ 2025 پر نظر ثانی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پیکا کا قانون صحافیوں کے خلاف غلط استعمال کیا جا رہا ہے، پی ایف یو جے نے حکومت سے صحافیوں کی حفاظت یقینی بنانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

مزید خبریں :