26 مارچ ، 2025
عوامی نیشنل پارٹی (اےاین پی) نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے حالات کے پیش نظر عید الفطر سادگی سے منانے کا اعلان کردیا۔
عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر عید سادگی سے منانےکا فیصلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ کارکنان اور ذمہ داران ہجوم والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں اور غیر ضروری سرگرمیوں سے اجتناب کریں۔
انہوں نے تاکید کی کہ عید پرنادار اور مستحق افراد کا خصوصی خیال رکھیں۔
ایمل ولی خان کا کہنا تھاکہ موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ ہم سادگی کو ترجیح دیں، اے این پی انسانی ہمدردی اور مساوات کے اصولوں پر کاربند ہے، اسی جذبے کے تحت پارٹی کارکنان اس عید پر بھی خدمت اور یکجہتی کے مظاہرے کو یقینی بنائیں گے۔