27 مارچ ، 2025
پشاور میں دفعہ 144 کے تحت ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ اور شور مچانے والی بائیکس پرپابندی عائد کردی گئی۔
انتظامیہ کی جانب سے جاری حکمنامے کے مطابق ضلع پشاور میں دریاؤں، ڈیمز میں بغیر لائف جیکٹ تیرنا بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے۔
حکم نامےکے مطابق کشتیوں اور جھولوں پر گنجائش سے زیادہ افراد بٹھانے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔