Time 30 مارچ ، 2025
جرائم

کراچی: نشئی ناتھا خان پُل سے سریا چوری کرنے لگے، پُل کی بنیادیں کمزور ہونے کا خدشہ

کراچی کے مصروف ترین فلائی اوور ناتھا خان پُل سے نشئی سریا چوری کرنے میں مصروف ہو گئے۔

سریا چوری ہونے کی وجہ سے ناتھا خان پُل کی بنیادوں کے کمزور ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

نشے میں مبتلا افراد نے کچھ جگہوں پر سریہ کاٹ کر پلرز کا آدھا حصہ گرا دیا جو خطرے کی گھنٹی بجا رہا ہے۔

دوسری جانب حال ہی میں مرمت شدہ پُل کے مختلف حصوں میں بھی سریہ نیچے کی طرف مڑنا شروع ہو گیا، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ مرمت کے بعد فنیشنگ میں معیار کا خیال نہیں رکھا گیا۔

مزید خبریں :