Time 31 مارچ ، 2025
کاروبار

ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر مہنگا کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق  ایل پی جی 54  پیسے فی کلو مہنگی کردی گئی ہے۔

اوگرا کی طرف سے فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 248 روپے37 پیسے مقررکرنےکا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

 11.8کلوگرام کا ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 6 روپے 40 پیسے مہنگا کردیاگیا ہے۔ ایل پی جی کے 11.8 کلوگرام کےگھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2930 روپے 71 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

 ایل پی جی کی قیمت میں اضافے پر عملدرآمد یکم اپریل سے ہوگا۔

مزید خبریں :