01 اپریل ، 2025
بالی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کی نئی فلم ’ سکندر ‘ سنیماؤں پر آنے سے پہلے آن لائن لیک ہوگئی۔
دبنگ اسٹار کے مداح عید کے تہوار پر سلمان خان اور رشمیکا مندانا کی فلم ’ سکندر ‘ کے بے صبری سے منتظر تھے جو بالآخر اب سنیما گھروں کی زینت بن گئی۔
تاہم ریلیز سے قبل ہی فلم’ سکندر ‘ کو بڑا نقصان اٹھانا پڑا اور فلم سنیماؤں پر آنے سے پہلے ہی آن لائن لیک ہوگئی۔
دوسری جانب تجزیہ کاروں اور فلم سازوں کی توقعات کے برعکس سکندر نے ریلیز کے پہلے دن صرف 26 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا، یاد رہے کہ سلمان خان نے فلم کے ٹریلر لانچ کے دوران کی گئی گفتگو میں چاہے فلم اچھی ہو یا بری وہ 200 کروڑ تو کما ہی لیتی ہے۔
یہی نہیں ’ سکندر‘ فلم بینوں کی پسند بھی نہ بن ٓسکی، فلم دیکھنے والوں نے بھی ملا جُلا ردعمل دیا جبکہ ماہرین نے فلم کو ایوریج قرار دے دیا۔
دوسری جانب سلمان خان نے فلم کی مشہوری کے لیے تنازع میں پڑنے کی تردید کرتے ہوئے شائقین کو عید کی مبارک باد پیش کی ہے۔