01 اپریل ، 2025
کراچی : محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں چند روز تک موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے ترجمان انجم نذیر کے مطابق آنےوالےدنوں میں ملک کےبالائی وشمالی علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافےکا امکان ہے، کراچی میں چند روز تک درجہ حرارت38 ڈگری سینٹی گریڈتک جاسکتاہے تاہم نمی کا تناسب کم ہونےکے باعث درجہ حرارت کی شدت زائد محسوس نہیں ہوگی۔
ترجمان محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ کراچی سمیت سندھ میں فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں تاہم اپریل، مئی اور جون میں ملک کےبیشتر مقامات پر معمول کے مطابق بارش کا امکانِ ہے۔
انجم نذیر نے مزید بتایا کہ گرمی کے باعث گلیشیئرز پگھلنے کا عمل تیزی سے ہوگا، دریاؤں میں پانی کا بہاؤبڑھے گااور خشک سالی کا خدشہ کچھ کم ہوگا، مزید برآں گلیشیئر پگھلنےسے جھیلیں پھٹنے کے واقعات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔