01 اپریل ، 2025
کراچی: صدر مملکت آصف علی زرداری کو طبیعت خراب ہونے پر نوابشاہ سے کراچی منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت کو کراچی کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق صدر آصف زرداری کو انفیکشن اور بخار کی وجہ سے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے اور صدر مملکت کے میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ صدرآصف علی زرداری کا علاج ان کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین کی زیر نگرانی جاری ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے صدرمملکت آصف زرداری سے ان کی خیریت دریافت کی، وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں، اللہ آپ کو جلد صحت کاملہ عطا فرمائے۔
گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے بھی صدر مملکت آصف زرداری کے معالج ڈاکٹر عاصم کو ٹیلی فون کرکے صدر زرداری کی خیریت معلوم کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔