Time 01 اپریل ، 2025
پاکستان

اڈیالہ جیل حکام نے سلمان اکرم راجہ اور دیگر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے سے روک دیا

اڈیالہ جیل حکام نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، نیازاللہ نیازی اور دیگر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے سے روک دیا۔

جیل حکام نے اعظم خان سواتی، نادیہ خٹک، مبشر اعوان، انصر کیانی اور تابش فاروق ایڈووکیٹ کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت  دی جس پر سلمان اکرم راجہ نے انصر کیانی اور تابش فاروق کو اندر جانے سے روک دیا۔

سلمان اکرم راجہ کی جیل عملے کے ساتھ تکرار  بھی ہوئی جس میں انہوں نے کہا کہ ہماری لسٹ کے مطابق صرف اعظم سواتی کو ملاقات کے لیے بھجوایا گیا، باقی نام لسٹ کے مطابق کیوں نہیں لیے گئے۔

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی نے کہا کہ نمبر پورے نہ کریں، اگر ہمیں اندر نہیں بھجواتے تو کوئی بھی اندر نہیں جائے گا، عدالتی حکم واضح ہے کہ ان سمیت بیرسٹرگوہر اورانتظار پنجھوتھا جو نام دیں گے انہی کی ملاقات ہو گی۔

مزید خبریں :