01 اپریل ، 2025
واشنگٹن: امریکا میں 2 اپریل سے جوابی ٹیرف کے نفاذ سے متعلق امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ٹیرف کی تفصیلات کل پیش کی جائیں گی۔
اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ جوابی ٹیرف عائدکرتے ہوئے تجارتی شراکت داروں کے ساتھ اچھا برتاؤ کریں گے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے ہرکسی کی مدد کی اور کسی نے ہماری مدد نہیں کی، ہم دوسرے ممالک کے مقابلے میں بہت اچھے ہونے جا رہے ہیں۔
امریکا کی جانب سے جوابی ٹیرف کے معاملے پر چینی وزیرخارجہ وانگ یی کا کہنا ہے کہ نئے ٹیرف سے امریکا کو موجودہ مسائل کو حل کرنے میں مدد نہیں ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ نئےامریکی ٹیرف سےعالمی منڈی اور تجارتی نظام کے ساتھ امریکا کی ساکھ کو بھی شدید نقصان پہنچے گا۔
دوسری جانب برطانیہ نے اکانومی ڈیل کےذریعے امریکی ٹیرف کے جلد واپس لیے جانے کی امید کا اظہار کیا ہے۔
برطانوی وزیرتجارت کا کہناہے کہ امریکا کی جانب سے عائد کسی بھی ٹیرف کے ہفتوں یا مہنیوں میں واپس لیے جانے کی توقع ہے۔
یورپی یونین کا کہناہےضرورت پڑنے پرامریکی جوابی ٹیرف کےجواب میں مضبوط منصوبہ موجود ہے۔