Time 02 اپریل ، 2025
کھیل

نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز چیلنجنگ ہیں مگر یہ کوئی معذرت نہیں: کپتان محمد رضوان

نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز چیلنجنگ ہیں مگر یہ کوئی معذرت نہیں: کپتان محمد رضوان
فہیم اشرف اور نسیم شاہ نے بہترین بیٹنگ کی، ہماری کارکردگی مایوس کن رہی: محمد رضوان__فوٹو: فائل

ہیملٹن : نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں شکست کے بعد محمد رضوان کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز اچھی نہیں ہیں۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان نے کہا  فہیم اشرف اور نسیم شاہ نے بہترین بیٹنگ کی، ہماری کارکردگی مایوس کن رہی، ہمارے بولرز سوئنگ نہیں کرسکے،کیوی بولرز نے اچھی بولنگ کی۔

رضوان نے کہا کہ یہاں کی کنڈیشنز چیلنجنگ ہیں مگر یہ کوئی معذرت نہیں،کچھ عرصے سے ہم میچ کے اہم موقعوں کوضائع کررہے ہیں۔

قومی کپتان کا کہنا تھا کہ ہم بولنگ اور بیٹنگ کے پہلے10اوورزمیں اچھےنہیں رہے، یہاں کی کنڈیشنز چیلنجنگ ہیں مگر یہ کوئی معذرت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کو 84 رنز سے ہراکر سیریز میں نمایاں برتری حاصل کرلی۔

مزید خبریں :