Time 02 اپریل ، 2025
کھیل

نیوزی لینڈ کی کنڈیشن میں پاکستانی بیٹرز ایک بار پھر ناکام، ابتدائی بیٹرز فلاپ ہوگئے

نیوزی لینڈ کی کنڈیشن میں پاکستانی بیٹرز ایک بار پھر ناکام ہوگئے  اور ابتدائی بیٹرز بھی فلاپ ہوگئے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے ٹاس جیت کربولنگ کا فیصلہ کیا، 71 رنز پر دونوں اوپنرز آؤٹ ہوگئے، نک کیلے 31 اور ماریو 18 رنزبناکرآؤٹ ہوئے، ڈیرل مچل 18، ہینری نکلز 22 اور کپتان مائیکل بریسویل 17 رنزبناکر پولین لوٹ گئے ۔ 132رنزپر آدھی ٹیم آؤٹ ہوگئی۔

مچل ہے نے محمد عباس کے ساتھ 77 رنزکی شراکت لگائی، عباس 41 رنزبناکرساتھ چھوڑ گئے ، مچل ہے نے 99 رنز ناٹ آؤٹ رہے، ان کی اننگز میں سات چوکے اور سات چھکے شامل تھے۔ مقررہ اوورز میں نیوزی لینڈ کا اسکور 8 وکٹ پر 292رنز رہا۔ 

وسیم جونیئر اور سفیان مقیم نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹرز بری طرح ناکام ہوئے اور سات کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔ عبداللہ شفیق اور بابر اعظم ایک ایک، امام الحق تین، کپتان محمد رضوان 5 اور سلمان علی آغا9 رنز ہی بناسکے۔

لیکن آل راؤندر فہیم اشرف رنز بناتے رہے، حارث رؤف تین رنز پر کنکشن کا شکار ہوئے تو ان کی جگہ نسیم شاہ بیٹنگ کیلئے آئے۔

نسیم شاہ اور فہیم اشرف کی شراکت داری میں 60 رنز بنے،  فہیم اشرف نے 6 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 73 رنز بنائے، نسیم شاہ نے چار چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 51 رنز بنائے۔

پاکستان ٹیم 42 ویں اوور میں 208 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور یوں 84 رنز کی کامیابی کے بعد نیوزی لینڈ نے سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

تیسرا ون ڈے پانچ اپریل کو کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :