03 اپریل ، 2025
لاہور: ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوگیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پی ایس ایل 10کے ٹکٹ آن لائن دستیاب ہیں جبکہ 7 اپریل سےنجی کورئیر سینٹرز پرٹکٹ دستیاب ہوں گے۔
پی سی بی کے مطابق ہر میچ میں ٹکٹ رَیفل بھی ہوگا جس میں شائقین کو انعامات دیے جائیں گے۔
خیال رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کا آغاز 11 اپریل کو ہوگا،6 ٹیموں پر مشتمل یہ ایونٹ کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
پی ایس ایل 10 کا فائنل18 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔