Time 04 اپریل ، 2025
دنیا

150 سال پرانے کنویں میں زہریلی گیس بھرنے سے 8 افراد ہلاک

150 سال پرانے کنویں میں زہریلی گیس بھرنے سے 8 افراد ہلاک
مدھیہ پردیش کے گاؤں کونڈاوت میں 150 سال پرانا کنواں موجود ہے جس کی صفائی میں لوگ مصروف تھے: میڈیا رپورٹس/ فوٹو بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں 150 سال پرانے کنویں میں زہریلی گیس بھرنے سے 8 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش کے گاؤں کونڈاوت میں 150 سال پرانا کنواں موجود ہے جس کی صفائی  میں  لوگ مصروف تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کو اس وقت پیش آیا جب گاؤں والے گنگور تہوار کی تقریبات میں ہونے والی مورتی وسرجن کی رسم  کے لیے کنویں کی صفائی کیلئے اترے تھے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پہلے 5 افراد کنویں میں جمع کیچڑ نکالنے کے لیے اترے لیکن وہ دلدل میں پھنس گئے، جنہیں بچانے کیلئے مزید 3 افراد کنویں میں کودے لیکن وہ بھی پھنس گئے اور کنویں میں زہریلی گیس ہونے کی وجہ سے دم گھٹنے سے تمام افراد جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

بعدازاں ریسکیو اہلکاروں کی مدد حاصل کی گئی اور 4 گھنٹوں کی محنت کے بعد تمام افراد کی لاشیں کنویں سے نکالی گئیں۔

مزیدبراں 8 افراد کی موت پر ریاستی حکومت نے  گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرنے والوں کے لواحقین کی مدد کیلئے فی کس 4 لاکھ روپے دیے۔

مزید خبریں :