Time 06 اپریل ، 2025
پاکستان

پاک افغان سرحد پر خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، سکیورٹی فورسزکی کارروائی میں 8 خوارج ہلاک

پاک افغان سرحد پر شمالی وزیرستان کے مقام پر سکیورٹی فورسز نے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کےگروپ نے گزشتہ رات پاک افغان سرحد پر شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں دراندازی کی کوشش کی۔

سکیورٹی فورسز نے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنائی اور کارروائی کے دوران 8 خوارج مارے گئے جبکہ دراندازی کی کوشش میں 4 خوارج زخمی بھی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلسل افغان عبوری حکومت سے مؤثر بارڈر منیجمنٹ کا مطالبہ کرتا آیا ہے، توقع ہے افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے گی۔

آئی ایس پی آرنے بتایاکہ توقع ہے افغان حکومت پاکستان کیخلاف افغان سرزمین کے استعمال کی اجازت نہیں دے گی، سکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور دہشتگردی کے خاتمے کےلیے پرعزم ہیں۔

مزید خبریں :