07 اپریل ، 2025
ملتان: جعلی عامل کو قتل کرنےکے الزام میں 2 خواتین سمیت 5 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملتان کی تحصیل جلالپور پیروالا میں 26 مارچ کو سڑک سے لاش ملنے کے کیس میں پیش رفت ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق مقتول ریاض حسین نے قتل کے الزام میں 2 خواتین سمیت 5 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جنہیں جیل بھیج دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے مقتول ریاض حسین کو خواتین نےگھربلا کر ساتھیوں کی مدد سے قتل کیا۔
خواتین نے پولیس کو بیان میں بتایا کہ وہ ریاض حسین کے پاس تعویذ لینے گئی تھیں، جعلی عامل نے جنسی زیادتی کی اور ویڈیو بنا کر بلیک میل کیا۔
خواتین کے مطابق بلیک میلنگ سے تنگ آ کر ریاض حسین کو قتل کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔