Time 08 اپریل ، 2025
پاکستان

مفتاح اسماعیل نے امریکی ٹیرف سے نمٹنے کیلئے امریکا سے درآمدات مزید بڑھانے کی تجویز دیدی

مفتاح اسماعیل نے امریکی ٹیرف سے نمٹنے کیلئے امریکا سے درآمدات مزید بڑھانے کی تجویز دیدی
فوٹو: فائل

سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے امریکی ٹیرف سے نمٹنے کے لیے امریکا سے درآمدات مزید بڑھانےکی تجویز دے دی۔ 

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان کو امریکا پر ڈیوٹی کم کرنے کے بجائے امریکا سے مزید اشیاء خریدنے کی کوشش کرنی چاہیے، کیونکہ پاکستان پر امریکا کی جانب سے اضافی ٹیرف لگانے کی بنیادی وجہ امریکا کا تجارتی خسارہ ہے۔ 

سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان 10،12  سال سے قید ایک شخص کو رہا کر کے بھی ٹرمپ کی سیاسی ضرورت پوری کرسکتا ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل سستا رہا اور اجناس کی عالمی قیمتیں گر گئیں تو اس کا بھی ہمیں فائدہ ہو گا لیکن پاکستان کو فوری طور پر امریکا سے تجارتی ڈیل بھی کرنی چاہیے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان، چین اور ترکیہ سمیت دنیا کے مختلف ممالک پر جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا گیا۔

امریکی صدر نے پاکستانی مصنوعات پر 29 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے جو 9 اپریل سے نافذ العمل ہو گا۔


مزید خبریں :