Time 08 اپریل ، 2025
کاروبار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا
فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز شدید مندی کے بعد آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اور 100 انڈیکس 622 پوائنٹس اضافے  سے  ایک لاکھ 15 ہزار  532  پر  بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا، بازار میں 53 کروڑ شیئرز کا کاروبار 33 ارب روپے میں ہوا۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 138 ارب روپے اضافے سے 14139 ہے۔

گزشتہ روز  کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 3882 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 114909 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر 280.73 روپے پر بند ہوا ہے، آج انٹربینک میں ڈالر 16 پیسے مہنگا ہوا ہے،  انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 280.57 روپے پر بند ہوا تھا۔

مزید خبریں :