09 اپریل ، 2025
اداکار عثمان خالد بٹ نے اپنی شادی سے متعلق بار بار سوال پوچھنے والوں کو کرارا جواب دے دیا۔
عثمان خالد بٹ سے ایک انٹرویو کے دوران میزبان نے شوبز انڈسٹری اور ذاتی زندگی کے حوالے سے سوالات پوچھے۔
میزبان نے سوال کیا کہ لوگ پوچھتے ہیں تمہاری شادی کیوں نہیں ہوتی؟ اس کے جواب میں عثمان خالد نے کہا کہ میری شادی اس لیے نہیں ہورہی کیو نکہ میں شادی کیلئے کوشش ہی نہیں کررہا۔
انہوں نے کہا کہ میں اسی لیے بھی شادی نہیں کرنا چاہتا کیونکہ سوسائٹی مجھے شادی کرنے کا پوچھتی ہے، میں ایک non-conformist یعنی روایتی سماجی تقاضوں سے ہٹ کر جینے والا انسان ہوں اور صرف معاشرے کو خوش کرنے کے لیے شادی نہیں کروں گا۔
اداکار نے مزید کہا کہ وہ انٹرنیٹ پر ان لوگوں سے تنگ آگئے ہیں جو ان کی شادی کے منصوبوں کے بارے میں پوچھتے ہیں، لوگوں کو میری شادی کا پوچھنے کے بجائے اپنی زندگی کی طرف دیکھنا چاہیے، لوگوں کو میرے گھر کی فکر کیوں ہے۔