09 اپریل ، 2025
کوئٹہ میں چند دن قبل بند کی جانے والی گرین بس سروس تاحال معطل ہے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ شہر میں گرین بس سروس بدستور معطل ہے بس سروس کی بحالی سے متعلق فیصلے کے لیے آج اجلاس طلب کیا گیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق شہر میں گرین بس سروس 30مارچ کوسکیورٹی وجوہات کے پیش نظرمعطل کی گئی تھی۔
خیال رہے کوئٹہ شہر میں گرین بسیں سریاب روڈ پر بلوچستان یونیورسٹی سے بلیلی تک چلائی جاتی ہے۔