Time 10 اپریل ، 2025
انٹرٹینمنٹ

’مجھے شاہ رخ کے بعد بہترین پروموٹر کہا جاتا ہے‘، اروشی کے دعوے پر کنگ خان کے مداح ناراض

’مجھے شاہ رخ کے بعد بہترین پروموٹر کہا جاتا ہے‘، اروشی کے دعوے پر کنگ خان کے مداح ناراض
جو لوگ آپ کو خود غرض (self absorbed) کہتے ہیں ایسے لوگوں کو آپ جواباً کیا کہنا چاہیں گے؟ دوران انٹرویو اروشی سے سوال/فوٹوفائل 

بالی وڈ میں اپنے بے باک بیانات سے شہرت حاصل کرنیوالی اداکارہ اروشی روٹیلا نے اپنا موازنہ بالی وڈ کنگ شاہ رخ سے کرتے ہوئے ایک نئی بحث کو جنم دے دیا۔

حال ہی میں بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران اروشی روٹیلا سے سوال کیا گیا کہ ’جو لوگ آپ کو  خود غرض (self absorbed) کہتے ہیں  ایسے لوگوں کو  آپ جواباً کیا کہنا چاہیں گے؟

اس کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ’ میں اپنے کام میں مکمل طور پر مگن ہوں، اگر لوگ یہ کہہ رہے ہیں تو لوگ تو یہ بھی کہتے ہیں کہ شاہ رخ خان کے بعد اروشی روٹیلا بہترین پروموٹر ہیں‘۔

دوسری جانب اپنی فلم ڈاکو مہاراج سے متعلق اروشی  نے دعویٰ کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ’ ڈاکو مہاراج 2025 کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلموں میں سے ایک ہے، اس فلم سے میں IMDB نمبر 1 اسٹار بھی بن گئی ‘۔

اروشی کے بیان پر بالی وڈ کنگ کے مداح خاصی  برہمی کا اظہار کررہے ہیں، کچھ صارفین نے  اروشی کے بیان کو خبروں میں رہنے کا ذریعہ  قرار دیا تو دوسری جانب کچھ صارفین ان کا مذاق اڑاتے دکھائے دیے۔

فلم ڈاکو مہاراج کیلئے اروشی کا معاوضہ

یاد رہے کہ ڈاکو مہاراج 12 جنوری 2025 کو ریلیز ہوئی تھی اور اس میں ننداموری بالاکرشنا، بوبی دیول، پراگیا جیسوال اور شردھا سریناتھ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کی حالیہ رپورٹ پر یقین کیا جائے تو اروشی نے فلم میں صرف 3 منٹ کی اداکاری کے لیے 3 کروڑ روپے وصول کیے تھے۔

مزید خبریں :