10 اپریل ، 2025
بھارت کی ائیرلائن ائیر انڈیا میں کیبن کریو ایک ہی وقت میں سوگیا جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات اٹھانا پڑیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 12ہزار کلومیٹر اور 18گھنٹے سے زائد کی مدت کی ائیر انڈیا کی فلائٹ جو دہلی سے شکاگو جا رہی تھی اس میں تمام کیبن کریو ایک ہی وقت میں سوگیا جس سے صورتحال خراب ہوگئی۔
مسافروں نے شکایت کی کہ دوران پرواز کیبن کریو نے سروس دینا بند کر دی اور جب مسافروں نے خود کریو کی تلاش شروع کی تو حیرت انگیز انکشاف ہوا کہ کیبن کریو بزنس کلاس میں مزے سے خراٹوں بھری نیند لے رہے تھا۔
ایوی ایشن سے منسلک حکام کا کہنا ہے کہ اس قسم کے واقعات اکثر ائیر انڈیا میں پیش آتے رہتے ہیں کیونکہ نئی پرائیویٹائز ائیر لائن جان بوجھ کر بزنس کلاس کی کچھ سیٹوں پر بکنگ نہیں کرتی تاکہ ان کا عملہ آرام سے وہاں باری باری سو سکے۔
واضح رہے کہ ائیر انڈیا حال ہی میں پرائیویٹائز ہوئی ہے۔