Time 10 اپریل ، 2025
کاروبار

مزید 11 آئی پی پیز بجلی ٹیرف میں کمی کیلئے تیار، نیپرا میں درخواست دیدی

مزید 11 آئی پی پیز  بجلی ٹیرف میں کمی کیلئے تیار، نیپرا میں درخواست دیدی
درخواست بیگاس پر چلنے والے 9 پاور پلانٹس اور 2002 کی پاور پالیسی کے تحت لگنے والے 2 آئی پی پیز نے دائر کی ہیں/ فائل فوٹو

اسلام آباد:  وفاقی حکومت کے ساتھ نظرثانی معاہدوں کے بعد مزید 11 آئی پی پیز  ٹیرف میں کمی کے لیے رضامند ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کے ساتھ نظرثانی معاہدوں کےبعد مزید 11 آئی پی پیز نے ٹیرف میں کمی کے لیے نیپرا سے رجوع کرلیا۔

نیپرا میں درخواست بیگاس پرچلنے والے 9 پاور پلانٹس اور 2002 کی پاور پالیسی کے تحت لگنے والے 2 آئی پی پیز نے دائر کی ہیں۔

حکام کے مطابق ٹیرف میں کمی کے لیے آئی پی پیز اور سی پی پی اے نے نیپرا میں مشترکہ درخواست دائر کی ہے اور نیپرا 16 اپریل کو ان درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

نیپرا کی سماعت میں بیگاس پاور پلانٹس کے ٹیرف فیول کاسٹ کمپونینٹ کاجائزہ لیاجائےگا جب کہ نیپرا میں اس سے پہلے 2002 کی پاور پالیسی کے تحت 7 آئی پی پیز نے درخواست جمع کرائی تھی۔

واضح رہےکہ وفاقی کابینہ نے ان آئی پی پیزکے ساتھ دسمبر 2024 اور جنوری 2025 میں نظرثانی معاہدوں کی منظوری دی تھی۔

مزید خبریں :