پاکستان

کراچی واٹر کارپوریشن کی ٹینکر سروس معطل، تمام ہائیڈرنٹس پر ٹینکرز غائب

کراچی واٹر کارپوریشن کی ٹینکر سروس معطل، تمام ہائیڈرنٹس پر ٹینکرز غائب
 بلدیہ، کیماڑی اور سخی حسن ہائیڈرنٹس پرپانی موجودہےلیکن ٹینکر دستیاب نہیں ہیں: واٹر بورڈ حکام__فوٹو: فائل

کراچی واٹر کارپوریشن کی ٹینکر سروس معطل کردی گئی جب کہ تمام 7 ہائیڈرنٹس پر ٹینکرز غائب ہوگئے۔

واٹر بورڈ حکام کے مطابق لانڈھی اور شیرپاؤ ہائیڈرنٹس پر پانی ہی موجود نہیں ہے، نیپا اورصفورہ ہائیڈرنٹس سے ایمرجنسی سروس اور اسپتالوں کو پانی فراہم کیا جارہا ہے۔

واٹر بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ بلدیہ، کیماڑی اور سخی حسن ہائیڈرنٹس پرپانی موجودہےلیکن ٹینکر دستیاب نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات 8 واٹر ٹینکرز جلائے گئے ہیں۔


مزید خبریں :