Time 11 اپریل ، 2025
دنیا

غزہ پٹی کے فلسطینیوں کو شام کے شمال میں بسانے کی تیاریاں شروع

غزہ پٹی کے فلسطینیوں کو شام کے شمال میں بسانے کی تیاریاں شروع
فوٹو: فائل

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ پٹی کے فلسطینیوں کو شام کے شمال میں بسانے کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ کے شہریوں کیلئے شام میں ترکیے کی سرحد کے قریب خیمہ بستیوں کی بحالی جاری ہے۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ خیمہ بستیاں جنگ کے دوران شام کے  شمالی سرحدی علاقے میں قائم کی گئی تھیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ کے شہریوں کو بسانے کے منصوبے پر قطر اور ترکیے شامی حکومت سے رابطے میں ہے۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ کے شہریوں کو بسانے کے منصوبے کی نگرانی ترکیے کے 2 ادارے کر رہے ہیں۔البتہ ترکیے کے دونوں اداروں نے اس منصوبے کی تردید یا تصدیق سے انکار کیا ہے۔

اس سے قبل امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیل اور امریکاغزہ کے لوگوں کو شام میں بسانے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔

سی بی ایس نیوز نے دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیل اور امریکا غزہ کے شہریوں کو شام میں دوبارہ آباد کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

یہ انکشاف ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب اسرائیل خاموشی سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فلطسطینیوں کے حوالے سے مجوزہ منصوبے پر عملدرآمد کی کوشش کر رہا ہے، جس کے تحت غزہ کے 20 لاکھ سے زائد فلسطینیوں کو مستقل طور پر کسی اور جگہ منتقل کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ رپورٹ کے مطابق ایک ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ ماہ وائٹ ہاؤس نے فلسطینیوں کو بسانے کے حوالے سے شام کی نئی حکومت سے رابطہ کیا  تھا۔

تاہم شام کے ایک اعلیٰ سرکاری عہدیدار نے کہا تھا کہ انہیں کسی بھی ایسے رابطے کا علم نہیں۔

مزید خبریں :