Captions Settings Dialog
Beginning of dialog window. Escape will cancel and close the window.
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب راولپنڈی اسٹیڈیم میں ہوئی۔
پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا اور افتتاحی تقریب میں پی ایس ایل10کی ٹرافی اسٹیج پرلائی گئی۔
افتتاحی تقریب میں عابدہ پروین نےصوفیانہ کلام پیش کیا اور گلوکار علی ظفر نے تقریب میں شاندار پرفارمنس پیش کی۔
گلوکارہ نتاشابیگ، علی ظفر، ابرارالحق اور طلحہ انجم نے پی ایس ایل10کا ترانہ پیش کیا۔ اس کے علاوہ ینگ اسٹنرز کی بھی پرفارمنس شاندار رہی۔
پی ایس ایل 10کی افتتاحی تقریب میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔