Time 12 اپریل ، 2025
کھیل

پی ایس ایل 10 کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

پی ایس ایل 10 کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 8 وکٹوں سے  ہرا دیا
دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا— فوٹو: اے ایف پی

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)  کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 8 وکٹ سے شکست دے دی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کا 140 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

لاہور قلندرز کی اننگز

لاہور قلندرز کی ٹیم آخری اوور میں 139 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔ قلندرز کے عبداللہ شفیق نے 66 رنزکی اننگز کھیلی اور 3 چھکے  اور 6 چوکے لگائے، سکندر رضا نے 23 جبکہ حارث رؤف 10 اور محمد نعیم 8 رنز بناسکے۔

شاہین آفریدی اور آصف آفریدی نے 2، 2 رنز بنائے جبکہ سیم بلنگز، جہانداد خان اور ڈیوڈویسا صفر پر آؤٹ ہوئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے جیسن ہولڈر نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی اننگز

اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کا 140 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 18 ویں اوور میں پورا کرلیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے  کولن منرو 59 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، انہوں نے ایک چھکا اور 7چوکے لگائے جبکہ سلمان آغا 41 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

اس کے علاوہ صاحبزادہ فرحان نے 24 گیندوں پر 25 رنز بنائے، جس میں 3 چھکے شامل تھے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے آصف آفریدی اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید خبریں :