12 اپریل ، 2025
نیویارک: کینیڈا نے منفرد جوابی اقدامات سے ٹرمپ کو حیران کردیا اور امریکی ریاست الاسکا کوجانے والے ہر ٹرک پر 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا۔
امریکی صدر ٹرمپ نے امریکاکے مقابلے کی معیشت والے ملک چین سے لیکراپنی پڑوسی ممالک کینیڈا اور میکسیکو تک اور پھراپنے نیٹو اتحادی یورپی ممالک سمیت ایشیائی ممالک بھارت، پاکستان اور دیگر ملکوں کے خلاف ٹیرف عائد کرکے جو عالمی تجارتی جنگ چھیڑ دی ہے۔
اس کے عملی نتائج اور کامیابی یا ناکامی کا فیصلہ مستقبل میں ہوگا فی الحال دنیا کی معیشت میں ہلچل، غیر یقینی صورتحال، کھربوں ڈالرز کے نقصانات فوری طور پر سامنے ہیں۔
جن ممالک پرامریکی ٹیرف عائد کیے گئے ہیں ان کے جوابی ٹیرف اور اقدامات کے اثرات و نتائج کا بھی امریکا اوردنیا کو سامنا کرنا ہوگا۔
تاہم امریکا سے کہیں زیادہ علاقے لیکن صرف ایک امریکی ریاست کیلی فورنیا کی کل آبادی کے تقریباً برابر کل 40 ملین آبادی والے امریکاکے اتحادی اور پڑوسی ملک کینیڈا نے جذباتی احتجاج کے بجائے خاموشی اور سوچی سمجھی حکمت عملی کے ساتھ ٹرمپ کے عائد کردہ ٹیرف کے جواب میں جواقدامات کیے ہیں۔
کینیڈا نے امریکی ریاست الاسکا کو جانے والے ہر ٹرک پر 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا اور اس عمل نے خود ٹرمپ کو بھی حیران کردیا۔