Time 13 اپریل ، 2025
جرائم

فیصل آباد: پرانی دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

فیصل آباد: پرانی دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق
فوٹو: فائل

فیصل آباد میں پرانی دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور  2 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ ستیانہ کے علاقے میں پیش آیا۔ مخالفین نے پرانی دشمنی پر گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے 4 افراد موقع پر جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوگٗئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں :