Time 13 اپریل ، 2025
پاکستان

کرم میں امن معاہدے کے تحت 2 ماہ کے دوران 979 بنکرز پر مسمار کر دیے گئے

خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں امن معاہدے کے تحت گزشتہ دو ماہ کے دوران 979 بنکرز مکمل طور پر مسمار کر دیے گئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق اب تمام فریقین کی جانب سے اسلحہ جمع کرانے کا مرحلہ وار عمل شروع ہو رہا ہے۔ 

حکام نے بتایاکہ متاثرہ علاقوں میں اشیائے خوردونوش اور ادویات لے جانے والی 1984 گاڑیاں بھیجی جاچکی ہیں جب کہ بگن بازار میں دکانوں و عمارتوں کی مرمت کے لیے مالی معاونت فراہم کی گئی ہے۔

متاثرہ خاندانوں میں امدادی رقوم کی تقسیم کا عمل بھی جاری ہے۔

جیو نیوز کو چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا سید شہاب علی شاہ نے بتایا کہ شرپسندوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور کرم میں 100 فیصد بنکرز ختم کیے جا چکے ہیں، مقامی افراد کے درمیان جرگے بھی جاری ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ اس بار ایسا اعلان کیا جائے گا کہ امن طویل عرصے تک قائم رہے۔

مزید خبریں :