Time 14 اپریل ، 2025
انٹرٹینمنٹ

سلمان خان کی گاڑی کو بم سے اڑادیں گے: سپر اسٹار کو نئی دھمکی موصول

سلمان خان کی گاڑی کو بم سے اڑادیں گے: سپر اسٹار کو نئی دھمکی موصول
نامعلوم شخص کی جانب آج صبح ممبئی ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن نمبر پر ایک دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا ہے/فوٹوفائل

بالی وڈ سپر اسٹار  سلمان خان کی گاڑی کو بم سے اُڑادینے کی نئی دھمکی موصول ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آج صبح نامعلوم شخص کی جانب سے   ممبئی ٹریفک پولیس کے ہیلپ لائن نمبر پر ایک دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا ہے۔

دھمکی آمیز ٹیکسٹ میں نامعلوم شخص کا کہنا تھا کہ ’ اداکار سلمان خان کو ان کے گھر میں گھس کر ماردیا جائے گاحتیٰ کہ ان کی گاڑی کو بم سے اڑا دیاجائے گا‘۔

 پولیس کے مطابق دھمکی آمیز ٹیکسٹ کے خلاف ایف آئی آر  درج کر لی گئی ہے اور اس کی تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ سلمان خان  ان دنوں  اپنے خاندان کے ہمراہ ممبئی کے علاقے  باندرہ میں گلیکسی اپارٹمنٹس میں رہائش پذیر ہیں،گزشتہ برس سلمان  خان کے اسی  گھر پر بشنوئی گینگ سے منسلک شوٹرز  نے فائرنگ کی  تھی جس کے بعد اداکار  کے گھر کی  سکیورٹی بڑھا دی گئی تھی۔

 گزشتہ2 سالوں میں سلمان خان کو 5  ویں مرتبہ جان سے مار دینے کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔

مزید خبریں :