Time 28 مارچ ، 2025
انٹرٹینمنٹ

سلمان خان نے گینگسٹر لارنس بشنوئی کی قتل کی دھمکیوں پر بلآخر خاموشی توڑدی

سلمان خان نے گینگسٹر لارنس بشنوئی کی  قتل کی دھمکیوں پر بلآخر خاموشی توڑدی
سلمان خان کا جانی دشمن لارنس بشنوئی گینگ انہیں مختلف مواقع پر کئی خطرناک دھمکیاں دے چکا ہے/فوٹوفائلؤ

بالی وڈ اسٹار سلمان خان نے بھارت کے بدزمام زمانہ گینگسٹر لارنس بشنوئی کی قتل کی  دھمکیوں پر بلآخر خاموشی توڑدی۔

سلمان خان ان دنوں اپنی عید پر ریلیز ہونے والی فلم’ سکندر ‘ کی پروموشن  میں مصروف ہیں ، اسی دوران ایک تقریب کے دوران ان سے لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے مسلسل جان سے ماردینے کی دھمکیوں کا سوال کیا گیا اس پر ردعمل دیتے ہوئے سلمان خان کا کہنا تھا کہ’ میری زندگی اللہ کے ہاتھ میں ہے‘۔

اداکار نے کہاکہ’ بھگوان، اللہ سب میرے اوپر ہے، جتنی عمر لکھی ہے، اتنی ہی جیوں گا‘۔

لارنس بشنوئی سلمان خان کو کیوں قتل کرنا چاہتا ہے؟

بھارتی میڈیا کے مطابق اس دشمنی کا آغاز 1998 میں بالی وڈ کی کامیاب ترین فلم ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ کی شوٹنگ کے دوران راجستھان کے ایک گاؤں میں 2 نایاب کالے ہرنوں کے شکار سے ہوا جس کے بعد سے سلمان خان کو بشنوئی گینگ اور ان کے افراد کی جانب سے مسلسل دھمکیوں کا سامنا ہے۔

2018 میں جودھ پور کی عدالت نے کالے ہرن کے کیس میں سلمان خان کو 5 سال قید کی سزا سنائی تھی تاہم بعد میں انہیں ضمانت دے دی گئی لیکن اس کے بعد سے بشنوئی برادری دبنگ اسٹار کی دشمن بنی ہوئی ہے۔

لارنس بشنوئی گینگ کی سلمان خان کو دھمکیاں

سلمان خان کا جانی دشمن لارنس بشنوئی گینگ انہیں مختلف مواقع پر کئی خطرناک دھمکیاں دے چکا ہے ۔

گزشتہ برس  اپریل میں لارنس بشنوئی گینگ سے منسلک 2 ملزمان نے باندرہ کے بینڈ اسٹینڈ پر واقع سلمان خان کے گلیکسی اپارٹمنٹ کی بالکونی میں فائرنگ کی تھی جس کے بعد سے پولیس نے اداکار کی سکیورٹی بڑھادی تاہم اس کے باوجود سلمان کے والد سلیم خان کو بھی حملے کی دھمکی دی گئی تھی۔

مزید خبریں :