14 اپریل ، 2025
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن نمبر 5 کے قریب بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔
حادثے کے بعد بس ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ رواں سال اب تک کراچی میں بس کی ٹکر سے 10 افراد اور ہیوی ٹریفک کے حادثات میں 85 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب ڈیفنس موڑ کےقریب سڑک کنارےکھڑے ٹینکر سے تیز رفتار موٹرسائیکل ٹکرا گئی، حادثے میں موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔