15 اپریل ، 2025
کراچی میں گڑھے میں لگنے والی آگ 17 روز بعد بجھ گئی۔
کراچی کے علاقے کورنگی کریک میں 29 مارچ کو گڑھے کی کھدائی کا کام جاری تھا کہ اسی دوران آگ لگ گئی تھی۔
گڑھے میں لگنے والی آگ کو بجھانے کیلئے سرتوڑ کوششیں کی گئی اور بلآخر 17 روز بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔
اسی حوالے سے بتایا جارہا ہے کہ گڑھے سے گیس کا اخراج اب بھی جاری ہے اور گیس کے اخراج سے پانی اب بھی ابل رہا ہے۔