15 اپریل ، 2025
چینی وزیر تجارت کے ٹرمپ کےٹیرف کومذاق کہنے پر امریکی وزیرخزانہ کا ردعمل آگیا۔
امریکی وزیرخزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہاکہ چین پر ٹیرف کا نفاذ مذاق نہیں ہے، امریکا چین مذاکرات کو اعلیٰ سطح سےآنا ہوگا جس میں ٹرمپ اور شی جن پنگ شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بیجنگ کےساتھ تجارتی معاہدےکےلیے پرامید ہیں۔
اسکاٹ بیسنٹ کا کہنا تھاکہ امریکا شراکت داروں کے ساتھ نیک نیتی سےٹیرف شرح پربات چیت کرےگا۔