Time 16 اپریل ، 2025
کاروبار

صدر مملکت نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا آرڈیننس جاری کر دیا

صدر مملکت نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا آرڈیننس جاری کر دیا
فوٹو:فائل

صدر مملکت  آصف علی زرداری نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا آرڈیننس جاری کر دیا۔

وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم پراڈکٹس (پیٹرولیم لیوی) آرڈیننس 1961 میں ترمیم کی منظوری دی تھی جس کے بعد صدر  آصف علی زرداری نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا آرڈیننس جاری کر دیا۔

صدرمملکت کی جانب سے پیٹرولیم لیوی آرڈیننس 1961 میں ترمیم کے تحت پیٹرولیم لیوی آرڈیننس سے شیڈول 5 کو نکال دیا گیا۔

آرڈیننس کا شیڈول 5 پیٹرولیم لیوی کے ریٹ سے متعلق ہے۔ترمیم سے قومی محصولات میں اضافہ ہو گا۔

اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں، اس کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کے بجائے بلوچستان پرلگائیں گے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ عالمی منڈی میں تیل قیمتوں میں مزید کمی آئی ہے، آج پیٹرول قیمتیں کم ہونے جارہی ہیں ہم نے سوچا کے ہم اسے برقراررکھیں گے اور پیٹرول قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل نہیں کریں گے، ان پیسوں سے قوم کے زخموں پرمرہم رکھیں گے، اس رقم سے کچھی کینال اور کوئٹہ کراچی ایم 25 بنائیں گے۔


مزید خبریں :