Time 16 اپریل ، 2025
دنیا

ہارورڈیونیورسٹی یہودی امریکی طلبہ کیخلاف یہود دشمنی پر معافی مانگے: ترجمان وائٹ ہاؤس

ہارورڈیونیورسٹی  یہودی امریکی طلبہ کیخلاف یہود دشمنی پر معافی مانگے: ترجمان وائٹ ہاؤس
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یونیورسٹی کا ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے کااشارہ دے دیا/فوٹوفائل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہارورڈ یونیورسٹی کا ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے کا اشارہ دے دیا۔

 غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے ایک بیان میں کہا کہ  امریکی صدرٹرمپ چاہتےہیں کہ ہارورڈ یونیورسٹی معافی مانگے اور ہارورڈ یورنیورسٹی کو وفاقی قوانین پر عمل کرنا چاہیے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق ہارورڈ کوکالج کیمپس میں یہودی امریکی طلبہ کےخلاف یہود دشمنی پربھی معافی مانگنی چاہیے۔

یاد رہے کہ امریکا کی صف اول کی ہا رورڈ یونیورسٹی نے ٹرمپ انتظامیہ کے متعدد مطالبات ماننے سے انکار کردیا تھا۔

مزید خبریں :