جرائم

اسلام آباد سے لاپتا شہری کی لاش مانسہرہ سے برآمد، قتل کے شبہ میں سابق ایس پی گرفتار

اسلام آباد سے لاپتا شہری کی لاش مانسہرہ سے برآمد، قتل کے شبہ میں سابق ایس پی گرفتار
سابق ایس پی عارف شاہ اور حمزہ کے درمیان لین دین کا تنازع چل رہا تھا: پولیس/ فائل فوٹو

اسلام آباد: تھانا آبپارہ کی حدود سے لاپتہ ہونے والے شہری  حمزہ کی لاش مل گئی۔

 سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق تھانا آبپارہ کی حدود سے لاپتہ ہونے والے شہری حمزہ کی لاش مانسہرہ سے برآمد ہوگئی ہے۔

ایس پی سی ٹی ڈی کا بتانا ہے کہ سابق ایس پی عارف شاہ اور حمزہ کے درمیان لین دین کا تنازع چل رہا تھا اس لیے عارف شاہ کو حمزہ کے اغوا کے شبے میں گرفتارکیا گیا ہے۔ 

ایس پی سی ٹی ڈی کے مطابق لاش کو پوسٹمارٹم کےلیے مانسہرہ سے اسلام آباد منتقل کردیا گیا ہے۔ 

مزید خبریں :