16 اپریل ، 2025
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شدید بارش اور ژالہ باری ہوئی ہے۔
اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تیزہواؤں کے ساتھ شدید ژالہ باری ہوئی اور کئی علاقوں میں بڑے سائز کے اولے پڑے۔
شدید ژالہ باری کے باعث گاڑیوں اور کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ بارش کے ساتھ طوفانی ہواؤں کی وجہ سے کئی درخت بھی جڑوں سے اکھڑ گئے۔
بارش اور ژالہ باری سے پنڈی اسلام آباد میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔