Time 18 اپریل ، 2025
جرائم

کراچی میں یوسی چیئرمین کو دفتر میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں یو سی چیئرمین کو  ان کے دفتر میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

اورنگی ٹاؤن کے علاقے پاکستان بازار میں یوسی چیئرمین عامر بھٹو کے دفتر میں نامعلوم افراد  نے گھس کر فائرنگ کردی جس سے وہ جاں بحق ہوگئے،  واردات کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے ساتھ ساتھ عینی شاہدین کے بیانات بھی قلمبند کرلیےگئے ہیں۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ جب حملہ آور عامر بھٹو کے دفتر میں پہنچے تو عامر بھٹو نے انہیں اپنے دفتر میں بٹھایا اور پانی بھی پلایا۔ اسی دوران ان کے درمیان بات چیت شروع ہوئی اور اچانک ہی انہوں نے فائرنگ کردی۔

عامر بھٹو کا تعلق پیپلزپارٹی سے تھا، واقعے کے بعد سعید غنی، وقار مہدی اور دیگر رہنما عباسی شہید اسپتال پہنچے جب کہ کارکنوں کی بھی بڑی تعداد  بھی جمع تھی۔

سعید غنی نے کہا کہ عامر بھٹو سرگرم کارکن تھا، لگتا ہے شہرکے بہتر ہوتے حالات کو ایک مرتبہ پھر ماضی کی طرح خراب کرنے کی سازش کی جارہی ہے، حکومت میں رہتے ہوئے ہمارے لیے ایسے واقعات باعث تشویش ہیں۔

مزید خبریں :