Time 18 اپریل ، 2025
پاکستان

کراچی: کینٹ اسٹیشن سے اندرون ملک ٹرینوں کی روانگی میں تاخیر، مسافر رُل گئے

کراچی: کینٹ اسٹیشن سے اندرون ملک ٹرینوں کی روانگی میں تاخیر، مسافر رُل گئے
فوٹو: مسافر کینٹ اسٹیشن

کراچی سے اندرون ملک جانے والی ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں ،جس کے باعث مسافروں کو ذہنی کرب اور شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

کراچی سے لاہور جانے والی شاہ حسین ایکسپریس 5 گھنٹے سے زائد گزر جانے کے بعد کینٹ اسٹیشن سے روانہ ہوئی۔

ٹرینوں کی تاخیر کے باعث مسافروں کی بڑی تعداد کینٹ اسٹیشن پر انتظار کرتے رہے جس میں خواتین ، بزرگ اور بچے بھی شامل ہیں۔

بعض مسافروں کا کہنا تھا کہ ٹکٹ بک کرواتے وقت شاہ حسین گاڑی کا کراچی سے  روانگی کا وقت شام 7:30 تھا جبکہ پاکستان ریلوے نے 15 اپریل کو ٹرین کی روانگی کا وقت تبدیل کرکے رات 9 بجے کر دیا اور اس بارے میں انہیں آگاہ بھی نہیں کیا گیا۔ 

یہی وجہ ہے کہ مسافروں کی بڑی تعداد شام 6 بجے سے اسٹیشن پر موجود تھی۔

دوسری جانب گرین لائن اور ملت ایکسپریس بھی تاخیر سے روانہ ہوئیں۔

مزید خبریں :