Time 18 اپریل ، 2025
صحت و سائنس

ادرک کا تیل گنج پن کی شکایت کو دور کرنے میں مفید

ادرک کا تیل گنج پن کی شکایت کو دور کرنے میں مفید
ادرک ناصرف کھانے کے ذائقے کو بڑھانے بلکہ یہ آپ کی خوبصورتی کو بڑھانے میں بھی مدد گار ثابت ہوسکتا ہے/ فائل فوٹو

ادرک نا صرف کھانے کے ذائقے کو بڑھانے بلکہ یہ آپ کے بالوں کی خوبصورتی کو بڑھانے میں بھی مدد گار ثابت ہوسکتا ہے۔ْ

ادرک ایک جڑ ہے جس میں اینٹی آکسیڈینٹ اور سوزش سے لڑنے کی بھرپور صلاحیت ہوتی ہے اور یہ ہی وجہ ہے کہ یہ بالوں کی نشوونما میں بھی اپنا بہترین کردار ادا کرسکتی ہے۔

ادرک کے تیل کا استعمال کیسے کیا جائے؟

یوں تو اس تیل کو بہت سے طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے لیکن آپ اگر اپنے بالوں کو لمبا کرنا چاہتے ہیں تو اسے کیسٹرل آئل کے ساتھ استعمال کریں، ہلکے ہاتھ سے مالش کرنے کے بعد 30 منٹ کیلئے سر کی جڑوں میں لگا رہنے دیں اور معمول کے مطابق دھو لیں۔

بالوں کو نرم کرے

بالوں کو نرم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ آپ 1 چمچ ادرک کے تیل کو 2 چمچ ناریل کے تیل کے ساتھ مکس کریں اور سر پر مساج کریں، تھوڑی دیر رکھنے کے بعد ہلکے گرم پانی سے بالوں کو صاف کرلیں، آپ تیل حسب ضرورت بھی لے سکتے ہیں۔

روکھے اور کمزور بالوں کا علاج

بالوں کے روکھے پن اور پتلے بالوں سے پریشان ہیں تو ادرک کے تیل میں زیتون کا تیل شامل کریں اور بالوں کی جڑوں میں اچھی طرح لگائیں، آپ کی شکایت دور ہوسکتی ہے۔

گرتے بالوں کو روکے

 اسی طرح بالوں کو گھنا کرنے کیلئے ادرک کے تیل میں روز میری آئل کا استعمال بہترین ثابت ہوسکتا ہے، دونوں تیل کو حسب ضرورت لے کر استعمال کریں اور اپنے گنج پن سمیت گرتے بالوں کی شکایت کو دور کریں۔

مزید خبریں :