Time 18 اپریل ، 2025
پاکستان

کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان، ہیٹ ویو جیسی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ

کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان، ہیٹ ویو جیسی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ
ہواؤں کے رخ میں تبدیلی کے باعث کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہے، محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو

کراچی: محکمہ موسمیات نے  اتوار سے شہر  قائد میں گرمی کی شدت میں اضافےکا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 20 سے 23 اپریل کے دوران کراچی میں ہیٹ ویو جیسی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے، اس دوران درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہواؤں کے رخ میں تبدیلی کے باعث کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

اس کے علاوہ سندھ کے دیگر علاقوں میں  بھی24 اپریل سے ایک بار  پھر ہیٹ ویو جیسی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

مزید خبریں :