Time 20 اپریل ، 2025
پاکستان

محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہیٹ ویو جیسی صورتِ حال کا خدشہ ظاہر کردیا

محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہیٹ ویو جیسی صورتِ حال کا خدشہ ظاہر کردیا
آج سے 23 اپریل کے دوران درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج سے 23 اپریل کے دوران ہیٹ ویو جیسی صورتِ حال کا خدشہ ظاہر کردیا۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج سے  آئندہ چند دنوں تک درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے اور ہیٹ ویو کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بھی شدید گرمی  امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز دادو، نواب شاہ، سبی میں 47 ڈگری، موئنجوداڑو 46، سکھر، بہاول پور 45، مٹھی 44، حیدرآباد 42 اور ملتان میں درجہ حرات 42 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب  آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفراباد اور اٹھ مقام سمیت کئی علاقوں میں کل سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید خبریں :