Time 20 اپریل ، 2025
پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف نے انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف  نے پرائم منسٹر ہاؤس میں بچوں کو  پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر قومی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہےکہ بچوں کے محفوظ مستقبل کے لیے پولیو کا خاتمہ ضروری ہے۔

وزیراعظم کا کہنا ہےکہ  تمام والدین سے گزارش ہےکہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں اور  انسداد پولیو ٹیم سے بھر پور تعاون کریں، اجتماعی تعاون سے ہم پولیو کے اس ناسور  پر جلد قابو پالیں گے۔

انسداد پولیو مہم 27 اپریل تک جاری رہےگی۔

مزید خبریں :